ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نتیش کے ہاتھ میں بہار غیر محفوظ، بڑھ رہے خواتین کے خلاف جرائم:شرد یادو

نتیش کے ہاتھ میں بہار غیر محفوظ، بڑھ رہے خواتین کے خلاف جرائم:شرد یادو

Tue, 28 Aug 2018 23:41:52    S.O. News Service

نئی دہلی،28؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سینئر سماجوادی لیڈر شرد یادو نے بہار میں خواتین کے تئیں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت قانون کو برقرار رکھنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں۔

یادو نے آج کہاکہ میں نے سہرسا، جو کہ میراپارلیمانی حلقہ رہا ہے، وہاں اسکول جاتی لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی خبریں سامنے آئیں جس میں واردات کو انجام دینے والے نوجوان اس کی ریکارڈنگ بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔یہ انتہائی قابل مذمت اور شرمناک واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہار میں سہرسا کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی خواتین کے تشدد کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔اس سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ جرم کرنے والے لوگوں دل میں قانون کی ڈر نہیں رہ گئی ہے۔یادو نے کہاکہ جب سے بہار حکومت نے 11کروڑ ووٹروں کو دھوکہ دے کر بی جے پی کا ساتھ تھاما ہے تب سے خواتین کے تئیں تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔اس کی وجہ ملزمان کے خلاف ریاستی حکومت کی طرف سے کارروائی کے نام پر محض خانہ پری کی جانی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں ریاستی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ ان واقعات کے ملزمان کو سخت سزا دلانے کا کام کریں جس سے خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔


Share: